دستور

منشور

کتابیں

قیادت

تاریخ

تعارف

جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے۔ اس کی بنیاد مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودیؒ نے 26 اگست 1941ء کو لاہور میں رکھی تھی۔ 73 افراد اور قلیل سرمائے سے آغاز کرنے والا قافلہ آج لاکھوں میں ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اس کے اثرات محسوس کی جاتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی تحریکوں نے سید مودودیؒ کی فکر سے فائدہ اٹھایا ہے۔

اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر اپنانے کے لیے جماعت اسلامی لوگوں کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتی ہے تاکہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں اسلامی تعلیمات کی پیروی کی اہمیت ان پر واضح ہو سکے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے مسلمانوں کو دیے گئے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی باکردار اور باصلاحیت افراد کی تیاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے، جو نہ صرف ذمہ دار شہری ہوں، بلکہ صالحیت اور صلاحیت سے متصف ہوں، اور ملک میں جمہوری سیاسی نظام کے فروغ، عادلانہ معاشی نظام، انسانی حقوق کے تحفظ اور پاکستانی شہریوں کو مذہب و مسلک اور زبان و علاقے کی تفریق سے بالاتر ہو کر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہوں۔

پاکستان میں اسلامی نظام کی جدوجہد، قرارداد مقاصد کی منظوری، ختم نبوت کی تحریک، آئین پاکستان کی تیاری و منظوری، اتحاد امت اور خدمت خلق کے حوالے سے جماعت اسلامی کی خدمات نمایاں ہیں، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں۔ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلامی اقدار کی ترویج اور اسلامی نظام حیات کے نفاذاور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا کردار نمایاں رہا ہے۔

مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودیؒ نے اقامت دین اور اسلام کے بطور ایک مکمل ضابطہ حیات کے نظریہ دیا۔ انھوں نے غلبہ دین اور اسلامی نظام کے نفاذ کی جو فکر لٹریچر اور عملی جدوجہد کی صورت میں پیش کی، اس نے نہ صرف برصغیر پاک و ہند، بنگلہ دیش، کشمیر اور سری لنکا کے مسلمانوں کو متاثر کیا اور ان کی زندگیوں کا رخ بدل ڈالا، بلکہ اس فکر کے عالمگیر اثرات مرتب ہوئے۔ ترکی سے مصر تک، ایشیا سے افریقہ اور عالم عرب سے عالم مغرب تک دنیا کا کوئی کونہ ایسا نہیں جہاں تک اس فکر کے اثرات نہ پہنچے ہوں۔ اسلامی تحریکات اور مسلمانوں نے دنیا بھر میں اس نظریہ و فکر سے استفادہ کیا۔ اس سے نہ صرف لاکھوں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوئیں بلکہ اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد بھی جس کے اثرات آج مختلف ممالک میں دیکھے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی عالمی سطح پر مسلمانوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی حامی ہے، ان کی مضبوطی اور بڑھوتری کی خواہاں ہے، جبکہ دنیا کے تمام ممالک سے باہمی عزت، برابری اور انصاف کی بنیاد پر تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

رسائل مسائل

حج میں جانور ذبح کرنے کا مسئلہ

سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

ذکرِ الٰہی اور اس کے طریقے

سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

ملازمین کے حقوق

سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

حضرت علیؓ کی امیدواری خلافت؟

سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

مشہور شخصیات

Don’t Miss